دبئی (جانب منزل نیوز) وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں وفاقی اداروں کے لیے عید الفطر کی تعطیلات 29 رمضان سے شروع ہو کر 3 شوال 1444 ہجری تک رہیں گی ۔
اس موقع پر اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام اور دنیا بھر کے عرب اور اسلامی ممالک کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں عید جمعۃ المبارک کو ہونے کا امکان ہے ۔