دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی نے اپنا 18واں سالانہ اجلاس منعقد کیا۔ ابوظہبی چیمبر میں ہونے اجلاس اجلاس میں کاپوریٹ اور انفرادی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اے جی ایم کے چیئر مین اور بانی ممبر ظفر اقبال چودھری نے استقبالیہ کلمات کہے۔
انہوں نے اراکین سے خطاب کرتے کونسل کی مختصر تاریخ اور 2004 سے جاری تسلسل اور اس کے قیام کے بعد ماضی میں اس کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔ صدر ڈاکٹر ایس قیصر انیس نے کونسل کے کارناموں کو پیش کیا اور بتایا کہ2021 میں 98 سرگرمیوں، 2022 میں 71 سرگرمیوں اور 2020 میں وبائی امراض کے دوران کونسل نے 75 سرگرمیاں انجام دیں۔
کونسل کے عہدیداروں نے اپنے اپنے علاقوں کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ نائب صدر لیگل اینڈ کوآرڈینیشن بدر الزمان احمد، نائب صدر پروگرام محمد اقبال نسیم، ایکسپو دبئی کی سرگرمیوں پر آصف زمان، اور نائب صدر ممبرشپ ڈاکٹر محمد فرحان، نائب صدر فنانس رضوان احمد شیخ نے کونسل کی آڈٹ شدہ مالیاتی رپورٹ جس میں آڈیٹر کی رپورٹس بھی شامل ہیں پیش کیں جس کے بعد اجلاس نے ان کی منظوری دی۔
ڈاکٹر قیصر انیس نے ابوظہبی چیمبر آف کامرس کا شکریہ ادا کیا جن کا تعاون ہمیشہ دستیاب رہتا ہے۔ حکومتی اداروں بشمول وزارت اقتصادیات، محکمہ اقتصادی ترقی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا جن کے ساتھ کونسل نے مختلف تقریبات کے انعقاد کے لیے کام کیا۔
مزید برآں انہوں نے کونسل کے بورڈ ممبران کی ٹیم ورک اور کونسل کے کارپوریٹ اور انفرادی پروفیشنل ممبران کی مسلسل حمایت اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ کونسل کے ممبران نے ک اگلے دو سال کے لیے بورڈ کے مندرجہ ذیل اراکین کو منتخب کیا ہے اور اراکین نے متفقہ طور پر ووٹ دیا ہے۔
بورڈ ممبران میں ڈاکٹر سید قیصر انیس، بدر الزماں احمد، ڈاکٹر محمد فرحان، محمد اقبال نسیم،محمد سہیل کھوکھر، سید آصف زمان، شیخ احمد، رضوان احمد وقار،احمد اللہ اور سید اعجاز حسین بخاری شامل ہیں۔
پاکستان ایمبیسی یو اے ای کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن امتیاز فیروز گوندل نے کونسل کے کام کو سراہا خاص طور پر دبئی ایکسپو 2020 میں جس میں تقریباً 25 ایونٹس کا انعقاد کیا گیا اور PBPC ابوظہبی نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو فروغ دیا۔
انہوں نے کونسل کے صدر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کونسل کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ مقام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایمبیسی ممبر شپ اور پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کونسل کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کو اراکین کے ساتھ مل کر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے کام جاری رکھنا ہے۔