اسلام آباد : رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر یواے ای سمیت مشرقی وسطیٰ کے دیگر ممالک کیلئے پاکستان کی برآمدات 5.57 فیصد کم ہوکر 95 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہ گئیں جو گذشتہ سال 1.008 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں ۔
متحدہ عرب امارات کو سب سے زیادہ برآمد کی جانے والی مصنوعات میں چاول، گائے کا گوشت ، امرود، آم شامل ہیں۔ برآمدات میں کمی کی وجہ متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں خاطر خواہ کمی ہے۔
سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب، قطر اور بحرین کو بھیجے جانے والی برآمدات میں اضافے کے ساتھ ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔دوسری جانب خطے کے دیگر ممالک میں برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان کی اشیا برآمدات میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے ۔ رواں مالی کے ابتدائی پانچ ماہ میں 11.04فیصد کی کمی کے ساتھ 61 کروڑ 49لاکھ ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 69کروڑ 12 لاکھ ڈالر تھے۔