اسلام آباد (جانب منزل نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26دسمبر سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان پہنچ چکی ہے۔ کیویز ٹیم اور آفیشلزجمعرات کو دبئی کے راستے کراچی پہنچے تومہمان ٹیم کے لئے خصوصی پروٹوکول اور سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران دو ٹیسٹ میچوں کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 10جنوری، دوسرا ون ڈے 12جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔
پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کریں گیجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان،امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، کامران غلام، محمد نواز، وسیم جونیئر،نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔