عجمان (جانب منزل نیوز) یواے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عجمان چیمبر آف کامرس کے چیئرمین عبداللہ محمد المویجی سے ملاقات کی ہے۔ سفیر پاکستان نے ملک کی اقتصادی ترقی میں عجمان چیمبر کے کردار کو سراہا۔
سفیر پاکستان نے چیئرمین کو توانائی، مہمان نوازی، سیاحت، آئی ٹی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں پاکستان کی طرف سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے عبداللہ محمد کو دورہ پاکستان اور وہاں موجود سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
He also shared with the Chairman the vast investment opportunities offered by 🇵🇰 in energy, hospitality, tourism, IT and manufacturing sectors and invited them to visit 🇵🇰 and explore the immense economic opportunities in Pakistan. 2/3
— Pakistan Embassy UAE (@PakinUAE_) December 22, 2022
عجمان چیمبر چیئرمین اور ممران نے تعلیم، کھیل، ثقافت اور فن تعمیر میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور وہاں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔