دبئی ( جانب منزل نیوز) سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خان کی منشیات کیس سے باعزت بریت حق سچ کی فتح ہے اور عدالت فیصلہ نے انتقامی سیاست کرنے والوں کا منہ کالا کر دیا ہے اس فیصلہ پررب ذوالجلال کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شیر دل رانا ثناء اﷲ خان نے جس جوانمردی اوربہادری سے مقابلہ کیا ان کی جرات کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔انشااﷲ تعالی ملک میں انتقامی کارروائی کو رواج دینے والے جھوٹے کپتان کا حشر پوری دیکھے گی ۔ رانا ثناء اﷲ خان نے ہمیشہ حق سچ کی سیاست کی ہے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے ‘خدا اور رسولﷺ کی قسمیں کھانے والوں کو ڈوب مرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی نے مسلم لیگ ( ن) کے قائدین پر جتنے بھی جھوٹ مقدمات بنائے تھے آج الحمدللہ اس سے وہ بری ہو گئے ۔پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی سیاست عوام کی خدمت اور ملکی ترقی و خوشحالی ہے ۔ اس ترقی و خوشحالی کے سفر روکنے کے لئے عمران خان جتنے بھی جتن کرلیں وہ اس میں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ پوری قوم پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے پرچم تلے جمع ہے ۔آئندہ الیکشن میں نیازی اینڈ کمپنی کو چھپنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ملے گی ۔