لندن (جانب منزل نیوز) فرانس سے برطانوی ساحل کی جانب سفر کرنے والی تارکین وطن کی کشتی الٹنے چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ 43کو بچا لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی اور برطانوی بحریہ کی لائف بوٹس، ہیلی کاپٹرز اور ریسکیو ٹیمز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی کہ تارکین وطن کی کشتی سمندری گزر گاہ میں مشکل کا شکار ہے۔ کوسٹ گارڈ کی طرف سے کیے گئے تلاش اور ریسکیو آپریشن میں حادثے کے دوران 4 اموات کی تصدیق ہوئی۔