اوٹاوا(جانب منزل نیوز)کینیڈین حکومت نے کینیڈا آنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ لوگ امیگریشن لاٹری کے جھانسے میں نہ آئیں۔
کینیڈا کی امیگریشن کمیٹی کے رکن اور پاکستانی نژادشفقت علی کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو لاٹری فراڈ کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں جب کہ کینیڈا نے کوئی لاٹری سسٹم شروع نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں امیگریشن بہت ہونی ہے لیکن کوئی لاٹری سسٹم نہیں، مجازکنسلٹنٹس اور لائرز کی لسٹ ویب سائٹ پرموجودہے۔