ابوظہبی (جانب منزل نیوز) سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل محمد ہلال المہیری سے ملاقات کی۔
سفیر پاکستان فیصل ترمذی نے ابوظہبی چیمبر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی اور ابوظہبی میں کاروبار کی سہولت کے لیے اپنائی گئی پالیسیوں کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان میں چیمبرز آف کامرس کے ساتھ ابوظہبی چیمبر کے تعاون کو بڑھانے اور دونوں چیمبرز کے آپسی دوروں پر بھی زور دیا۔
سفیر پاکستان نے ڈائریکٹر جنرل ہلال المہیری کو پاکستان کی سرمایہ کاری کے نظام اور سرمایہ کاری کی آسان پالیسیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے ابوظہبی چیمبر کے ڈائریکٹر جنرل اور اراکین کو سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں پروجیکٹ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔