شارجہ (جانب منزل نیوز) پاکستان کے سفیر فیصل نیازترمذی نے شارجہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST) کا دورہ کیا۔ سفیر پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں دنیا بھر کے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں پاکستانی یونیورسٹی کے نمایاں کردار کو سراہا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے یواے ای میں مزید پاکستانی یونیورسٹیوں کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ پاکستانی سفیر نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔