شارجہ (جانب منزل نیوز)سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایکسپو سینٹر شارجہ کے چیئرمین عبداللہ سلطان الاویس سے ملاقات کی۔
سفیر پاکستان فیصل ترمذی نے پاکستان میں دوستانہ اقتصادی پالیسیوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروبار کرنے میں آسانی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان میں مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبوں میں چیمبر کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
سفیر پاکستان نے سٹیٹ آف دی آرٹ میوزیم اور چیمبر کی عمارت کا بھی دورہ کیا۔ فیصل نیاز ترمذی نے شارجہ چیمبر کے چیئرمین اور ممبران کو پاکستان کا دورہ کرنے اور پاکستان میں بے پناہ اقتصادی مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔