ابوظہبی (جانب منزل نیوز) محکمہ میونسپلٹیز اینڈ ٹرانسپورٹ اور ابوظہبی میری ٹائم نے میرال کے تعاون سے،گریٹر ياس بے اورالراحہ بیچ کمیونٹی کے درمیان ایک نئی پبلک واٹر ٹیکسی سروس شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔
پبلک واٹر ٹیکسی سروس ابوظہبی کے متعدد پرکشش ساحل سمندر مقامات کے درمیان رابطوں میں اضافہ کرتے ہوئےعوام کے لیےمتبادل ٹرانسپورٹ ذرائع پیش کرے گی۔ یہ ابتدائی طور پر یاس بے، یاس مرینا اور البندر سمیت مصروف ترین سیاحتی مقامات کے درمیان ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرے گی۔
سروس مقررہ اوقات کے مطابق ہفتے میں ساتوں دن کھلی رہے گی جو ہر گھنٹے ہراسٹاپ پرجہاز کی دستیابی کو یقینی بنائے گی۔
ڈی ایم ٹی میں آپریشنل امور کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر خلفان الکعبی نے کہا کہ ہم ابوظہبی میری ٹائم کے ساتھ اپنے تعاون کے تحت اے ڈی پورٹس گروپ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اعلیٰ خدمات فراہم کی جا سکیں جس سے امارات میں رابطوں کو فروغ ملے گا اور ابوظہبی کے رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے منزلوں تک رسائی اور بھی آسان ہو گی۔
نئی پبلک واٹر ٹیکسی سروس ابوظہبی میں رہنے ، کام کرنے اور سیاحوں کے لیے اسکی بہترین حیثیت کومستحکم کرنے کے لیے ضروری جدید ترین بحری خدمات کی ترقی کے لیے ہماری کوششوں اور عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
میرال کے گروپ سی ای او محمد عبد اللہ الزعبی نے کہاکہ پبلک واٹر ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے ابوظہبی میری ٹائم کے ساتھ ہماری شراکت داری یاس جزیرے کو تفریح سہولیات کے ایک اعلیٰ عالمی مقام کے طور پر مزید مستحکم بنانے کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ بہتر رابطے کے ساتھ، رہائشیوں اور سیاحوں کو جزیرے کی عالمی سطح کی سہولیات اور مقامات تک لے پہنچنے کا موقع ملے گا۔
پبلک واٹر ٹیکسی کا آغاز اس سال کے شروع میں واٹر شٹل پائلٹ پروگرام کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے، جو جزیرے پر رہائشیوں اور سیاحوں کو مزید تفریحی تجربات فراہم کرنے کا میرال کامنصوبہ ہے،جس کا مقصد یاس بے واٹر فرنٹ سے سفر کرنے والے ہر شخص کو ایک بہترین سمندری نقل و حمل کا نظام فراہم کرنا ہے۔
ابوظہبی میری ٹائم کے مینیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن سیف المهيري نے کہا کہ عظیم ترین یاس بے اورالراحہ بیچ کے علاقوں میں پبلک واٹرٹیکسی سروسز کا آغاز ابوظہبی میں عالمی معیار کی پبلک واٹر ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے ہماری طویل مدتی حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے جوکنیکٹیویٹی اور سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے اہم سمندری منزل کے طور پر امارت کی ساکھ کو بڑھاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نئی سروس کے ذریعے ابوظہبی کی آبی گزرگاہوں سے عوام کے لیے ایک نیا اور منفرد سفری تجربہ پیش کرنے اور امارت میں ایک کثیر موڈل مربوط نقل و حمل کے نظام کو ترقی دینے کے خواہاں ہیں۔
پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کرتے ہوئے، نئی واٹر ٹیکسی سروس الراحہ علاقے کے خوبصورت مناظرپیش کرے گی اور سیاح یاس جزیرہ کے تیزی سے مقبول واٹر فرنٹ کے پرکشش مقامات دیکھ سکیں گے، جس میں یاس مرینا سرکٹ کا انتہائی مقبول ایف ون 2022 کا اختتامی سیزن بھی شامل ہے۔ پہلی بار ایونٹ کو سپورٹ کرتے ہوئے، پبلک واٹر ٹیکسی کے ذریعے ابوظہبی میری ٹائم شائقین کو ایونٹ میں آنے اور جانے کے لیے ایک نیا ٹرانسپورٹ آپشن فراہم کرے گی۔