واشنگٹن (جانب منزل نیوز)دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ان کی سابق محبوبہ ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کا ٹوئٹر سے اکاؤنٹ غائب ہوگیا۔
ایمبر ہرڈ کا اکاؤنٹ ٹوئٹر سے غائب ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے ملی جلی ہے کچھ کا کہنا ہے کہ سابق محبوب کے مالک بنتے ہی اداکارہ نے ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دیا جب کہ کئی صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایلون مسک نے خود ایمبر کا اکاؤنٹ حذف کردیا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کے 28 اکتوبر کو کمپنی سنبھالنے کے بعد ایمبر ہرڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اچانک غائب ہوگیا۔ اس حوالے سے نا ہی ٹوئٹر کا کوئی بیان سامنے آیا اور نا اداکارہ نے کچھ بتایا۔
ایمبر کا نام سرچ کرنے پراکاؤنٹ سامنے نہیں آرہا جب کہ اکاؤنٹ حذف ہونے کی کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی۔