اسلام آباد(جانب منزل نیوز)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ معاشرے کے اقتصادی طورپرکمزورطبقات کوروزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی ارزاں نرخوں پرفراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کویہاں یوٹیلیٹی سٹورز کے زریعہ وزیراعظم ریلیف پیکج کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت مہنگائی پرقابو پانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے اقتصادی طورپر کمزور اورپسماندہ طبقات کو روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر وزیرخزانہ کویوٹیلیٹی سٹورز کے زریعہ شہریوں کو روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔