راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دوسرے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ جانوں کے نقصان اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں سابق وزیر اعظم ، پی ٹی آئی رہنمااؤں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔