دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان تحریک انصاف یواے ای کے صدر نواز جدون نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں ۔ حملہ آور سمیت جو پیچھے ہیں انہیں بھی گرفتار کیا جئے۔
پی ٹی آٸی یو اے ای کے صدر نواز خان جدون نے کہا کے کپتان کا لانگ مارچ اس نظام کے خلاف ہے اور عمران خان غلامی سے نجات کے لٸے نکلے ہیں اور صرف وہی پاکستانیوں کی امید ہے اسی لٸے پورا پاکستان اس وقت عمران خان کے ساتھ حقیقی آزادی مارچ کے لٸے نکلا ہے۔ جب انہوں نے دیکھا کہ عمران خان لانگ مارچ لے کر ۤآ رہاہے تو انہوں نے فائرنگ کردی۔
نواز جدون کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شرکت کریگی۔ نواز خان جدون کا مزید کہنا تھا کے اس وقت ملک پہ کرپٹ ٹولے کا راج ہے۔ ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کے وہ کپتان کے ساتھ لانگ مارچ کا حصہ بنے اور حقیقی آزادی کے لٸے آواز اٹھاٸے اور حکومت کو جلد از جلد انتخابات کے لٸے مجبور کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کے ملک اس وقت شدید سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لٸے فوری صاف و شفاف انتخابات کی ضرورت ہے تاکے ہر پاکستانی اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے۔