وزیر آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان پرحملے کے عینی شاہد ٹی وی چینل پبلک نیوز کے کیمرامین توصیف اکرم نے بتایا ہے کہ وہ عمران خان کا انٹرویو کرنے جانے والے تھے لیکن اس سے قبل وہ پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کا انٹرویو کرنے لگے تھے کہ اسی وقت فائر ہوا۔
اُنھوں نے کہا کہ وہ آگے گئے تو دیکھا کہ لوگ عمران خان کو اٹھا رہے تھے ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہوئی تھی۔
اُنھوں نے بتایا کہ جو جو لوگ قریب تھے وہ سب خون میں لت پت تھے اور اُنھوں نے کنٹینر پر دو گولیوں کے نشانات بھی دیکھے۔
توصیف اکرم نے بتایا کہ پھر وہ لوگ عمران خان کو نیچے لے کر گئے اور اُنھیں ایمبولینس کے بجائے ان کی اپنی گاڑی میں ڈالا اور وہاں سے لے کر چلے گئے۔