مدینہ منورہ (جانب منزل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری دی ہے۔ وزیر اعظم اور وفد نے مسجد نبویﷺ میں نوافل بھی ادا کیے۔
جانب منزل نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ریاض سے مکۃ المکرمہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے وفد کے ساتھ عمرہ اداکیا۔
عمرے کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم کی سربراہی میں پاکستانی وفد جس میں وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر شامل تھے مدینہ منورہ پہنچے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
وزیر اعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔