کینبرا (جانب منزل نیوز) آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔
نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے اور جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی پے درپے اس کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 108 رنز پر آوٹ ہوگئی، اس طرح یہ میچ نیمیبیا نے 55 رنز سے جیت لیا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔مڈل آرڈر بلے باز جان فرائلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
جان فرائلنک 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے جہاں پہلے میچ میں نمیبیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھے۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شنکا کر رہے تھے جب کہ نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس تھے۔