ممبئی (جانب منزل نیوز) بالی ووُڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں نیا فلیٹ خرید لیا ہے۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے یہ فلیٹ 48 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔یہ فلیٹ ممبئی کے پوش علاقے میں واقع ہے جہاں سے سمندر کا خوب صورت نظارہ کیا جا سکتا ہے۔
مادھوری ڈکشٹ کا یہ نیا فلیٹ 5 ہزار 384 مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ مادھوری کا یہ فلیٹ ممبئی کی مہنگی ہاؤسنگ سوسائٹی لوئر پیرل میں واقع ہے جہاں سے پورے شہر سمیت سمندر کا نظارہ بھی ہوسکتا ہے۔
مادھوری ڈکشٹ نے اس فلیٹ کو خریدنے کے لیے دو کروڑ 40 لاکھ روپے کا بیعانہ ادا کر دیا ہے۔ مادھوری ڈکشٹ کا شمار بالی وُڈ کی کامیاب ترین اداکارؤں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے دیوداس، ہم آپ کے ہیں کون، دل تو پاگل ہے، ساجن، کھل نائیک اور بیٹا جیسی سُپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ بڑے پردے کے بعد مادھوری ڈکشٹ اب سٹریمنگ پلیٹ فارم پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔