پشاور(جانب منزل نیوز)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو مخلتف ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے اپنے حلقوں سے کارکنان لانے کے احکامات جاری کیے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ میں کارکنوں کو لانے لے جانے کھانے پینے کا خرچہ ارکان اسمبلی برداشت کریں گے جبکہ ایک ایم پی اے اور ایم این اے کو کم از کم ایک ہزار افراد لانے کا ہدف دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے کارکنوں کی باقاعدہ فہرست بنائی جائے گی جبکہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کارکردگی سے مشروط ہوگا۔
قبل ازیں پشاور میں عمران خان نے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے نیب میں اپنا بندہ بٹھایاہوا ہے، تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں، چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔