نئی دلی(جانب منزل نیوز) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔چند دن پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں اس سال دسمبر میں شادی کررہے ہیں تاہم قریبی ذرائع کے مطابق رنبیر اور عالیہ دسمبر میں شادی تو کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہوگی۔
ان دنوں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بعد رنبیر اور عالیہ کی شادی کے چرچے ہیں۔رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی اگلے سال فروری یا مئی میں متوقع ہے، شادی میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ہے جب کہ رنبیر اور عالیہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہونی چاہیے اور اسی وجہ سے دونوں کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔