روم(جانب منزل نیوز) امریکہ کے صدر صدر بائیڈن نے چین اور روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ماحول سے متعلق اقدامات نہیں اٹھا رہے ہیں ۔
جی 20 اجلاس میں صدر بائیڈن نے چین اور روس کا رویہ مایوس کن دیتے ہوئے کہا کہ جی 20 سمٹ میں چین اور روس نے ماحول کی بہتری کےلیے کوئی عزم ظاہر نہیں کیا، امریکا دونوں ممالک کے ماحول سے متعلق اقدامات پر نظر رکھے گا۔
صدر بائیڈن نے عراق میں امریکی بیس پر ڈرون حملے کا الزام بھی ایران پرعائد کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے اقدامات کا جواب دے گا۔