چکوال (جانب منزل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں ہمیشہ نہیں رہتیں، اقتدار سے زیادہ عارضی کوئی چیز نہیں، اصل اہمیت عوام کے خواب پورے کرنے اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ پنجاب کا کوئی بیٹا یا بیٹی وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے، خیبرپختونخوا کے طلبہ کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سفارش کے بجائے میرٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، جبکہ چکوال میں صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق اپنا گھر اسکیم کے تحت اب تک ڈھائی لاکھ گھر تعمیر کیے جاچکے ہیں، جبکہ عوامی فلاح اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔





