ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات نے مستقبل کی گورننس کو AI سے جوڑنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا لیا، 80 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو Agentic AI کی جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے 9 عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرلی۔
اس منصوبے میں مائیکروسافٹ، گوگل کلاؤڈ، اوریکل، ایمیزون، ایکسینچر سمیت دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں کی معاونت حاصل ہوگی، جہاں ملازمین کو خصوصی ٹریننگ، ورکشاپس اور جدید AI ٹولز کے ذریعے مستقبل کی ڈیجیٹل مہارتیں سکھائی جائیں گی۔
آئندہ دو سال میں حکومتی امور، خدمات اور آپریشنز کا 50 فیصد Agentic AI پر منتقل کرنا، یعنی ایسا AI جو صرف معلومات فراہم نہیں بلکہ متعدد کام خود انجام دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔
ٹیکنالوجی، رفتار اور اسمارٹ گورننس کے نئے دور میں یو اے ای مستقبل کی حکومتوں کا ماڈل بنانے کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔





