لاہور (جانب منزل نیوز) لاہور میں جدید سفری سہولت متعارف کرانے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں، شہر کی پہلی ٹریک لیس ٹرام کی اسمبلی مکمل کرلی گئی ہے اور سروس کا افتتاح ممکنہ طور پر 28 نومبر کو کیا جائے گا۔
ٹریک لیس ٹرام کو سی بی ڈی لاہور، جیل روڈ، مال روڈ سے استنبول چوک تک کے روٹ پر چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس سے شہریوں کو جدید اور منفرد سفری سہولت میسر آئے گی۔
نئی ٹرام سروس لاہور کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور شہر میں سفری سہولتوں کے نئے دور کا آغاز قرار دی جا رہی ہے۔





