جمعہ, نومبر 27, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ریفرنڈم عوام کا حق، صوبوں کے معاملے پر سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر فیصلہ کریں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

نومبر 26, 2026
ریفرنڈم عوام کا حق، صوبوں کے معاملے پر سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر فیصلہ کریں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

لاہور (جانب منزل نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے پر ان کا مؤقف واضح ہے، اصل اختیار عوام کے پاس ہونا چاہیے۔ دنیا کے تقریباً 60 ممالک میں اہم قومی فیصلوں کے لیے ریفرنڈم کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے اختیارات کا معاملہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے پاس ہے، تاہم اگر پارلیمنٹ باہمی مشاورت سے صوبوں سے متعلق معاملات حل کرلے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر عوام خود کسی فیصلے کے لیے اپنی رائے دے رہے ہوں تو پارلیمنٹ پیچھے رہ جاتی ہے۔ آئین میں ریفرنڈم کا معاملہ واضح ہے، جبکہ آئین کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع بھی کیا جاسکتا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق وزیراعظم کی ریفرنڈم سے متعلق تجویز اہم ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات کا حل نکالنا چاہیے۔ وزیراعظم کی جانب سے بھی ریفرنڈم کے معاملے پر مثبت گفتگو کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم صوبائی نمائندوں کو اس حوالے سے محتاط انداز میں بات کرنی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان کے معاملے پر ملک احمد خان نے کہا کہ یہ حکومت کا معاملہ ہے، ابھی واضح نہیں کہ حکومت نے کس تناظر میں کیا مؤقف اختیار کیا ہے۔
ملک محمد احمد خان نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں صوبوں کی تقسیم کی بات کی جاتی ہے، جبکہ مسلم لیگ ن واک آؤٹ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے سے صوبوں کا معاملہ حل ہونا زیادہ مناسب ہوگا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

شاہ رخ خان کا سوشل میڈیا انفلوئنسر کو قانونی نوٹس، وائرل ویڈیو ہٹانے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت

Next Post

انگلینڈ کے خلاف میدان سجنے کو تیار، پاکستان انڈر 19 کی تیاریاں تیز

Related Posts

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، مقتول ریحان کے اہلخانہ نے بیان دے دیا
اوورسیز پاکستانیز

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، مقتول ریحان کے اہلخانہ نے بیان دے دیا

نومبر 27, 2026
لاہور میں پہلی ٹریک لیس ٹرام چلانے کی تیاریاں مکمل
پاکستان

لاہور میں پہلی ٹریک لیس ٹرام چلانے کی تیاریاں مکمل

نومبر 27, 2026
پی ایس ایل 12: پشاور زلمی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر آرون ہارڈی کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا
تازہ ترین

پی ایس ایل 12: پشاور زلمی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر آرون ہارڈی کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

نومبر 27, 2026
قومی اتفاقِ رائے کے بغیر فیصلوں کے بجائے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے،بلاول بھٹو زرداری
تازہ ترین

پنجاب کے 4 صوبے بنانے کی حمایت نہیں، صرف جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہوں، بلاول بھٹو

نومبر 27, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved