لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستانی نوجوان کرکٹرز ہوم سیریز میں انگلینڈ انڈر 19 کو چیلنج کرنے کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں، لاہور میں سات روزہ پری سیریز کیمپ جاری ہے۔
ہیڈ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں کھلاڑی ٹریننگ سیشنز اور ٹارگٹ میچز کے ذریعے اپنی صلاحیتیں نکھار رہے ہیں، جبکہ سیریز سے قبل راولپنڈی کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے خصوصی ٹریننگ بھی کی جائے گی۔
سیریز کا شیڈول 5 سے 16 دسمبر، راولپنڈی، 3 ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ
انگلینڈ انڈر 19 ٹیم یکم دسمبر کو پاکستان پہنچے گی، دونوں ٹیمیں 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
نوجوان شاہینوں کے لیے یہ سیریز صلاحیتوں کے اظہار اور مستقبل کے ستارے بننے کا اہم موقع ہوگی، شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔





