دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں فری زون کمپنیوں کے لیے زیرو فیصد کارپوریٹ ٹیکس کی سہولت برقرار رکھنے کی خاطر Transfer Pricing قوانین پر عملدرآمد اور مالی معاملات میں شفافیت کلیدی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔
نئے نہیں بلکہ موجودہ ٹیکس قوانین کے تحت کمپنیوں کو متعلقہ کاروباری اداروں کے ساتھ لین دین مارکیٹ کے مطابق کرنا ہوگا، جبکہ معاہدوں، مالی ریکارڈ اور ٹیکس دستاویزات کو بھی مکمل اور مستند رکھنا ضروری ہے۔
قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو 0% Corporate Tax کی اہلیت سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے اثرات متعلقہ ٹیکس مدت سمیت آئندہ چار ٹیکس ادوار تک برقرار رہ سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق فری زون کاروباروں کو اپنے مالی معاملات، انٹر کمپنی معاہدوں اور ٹرانسفر پرائسنگ ریکارڈ کا بروقت جائزہ لینا چاہیے تاکہ ٹیکس فوائد برقرار رہیں اور مستقبل میں قانونی پیچیدگیوں سے بچا جاسکے۔





