لاہور (جانب منزل نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے 12، 13 اور 14 مارچ 2027کو لاہور میں محفوظ بسنت منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت ایس او پیز (SOPs) جاری کر دیے گئے ہیں۔
بسنت منانے سے پہلے یہ اہم شرائط جان لیں. 31 دسمبر 2026 سے قبل چھتوں پر کم از کم ساڑھے 3 فٹ اونچی مضبوط دیوار تعمیر کرنا لازمی ہوگی۔ چھوٹی دیوار یا ناپائیدار چھت پر پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور پرانی عمارتوں کا مکمل معائنہ کروائیں گے، جبکہ چھت کے قریب بجلی کی تاروں کو محفوظ بنانا مالک مکان کی ذمہ داری ہوگی۔
ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی کمشنر کو عمارت فوری سیل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔سٹی ٹریفک پولیس لاہور 20 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز نصب کرے گی۔
مقررہ حد کے مطابق ڈور اور پتنگ کی تیاری اور فروخت کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔تیاری پکڑ لیں لاہوریو! حفاظت کے ساتھ روایتی رنگوں کو خوش آمدید کہیں۔





