کوالالمپور (جانب منزل نیوز) پاکستان کی نوجوان اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے ملائیشیا جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑی دیویانشی جین کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
کوالالمپور کے نیشنل اسکواش سینٹر میں کھیلے گئے مقابلے میں پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہ نور علی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی پانچویں سیڈ کھلاڑی کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی۔ ماہ نور علی نے 7-11، 6-11 اور 6-11 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستانی کھلاڑی نے تینوں گیمز میں اپنی برتری برقرار رکھی اور حریف کو کوئی گیم جیتنے کا موقع نہ دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ماہ نور علی نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔





