دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ دبئی میں بھرپور انداز میں منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
عاطف اسلم نے اہلیہ کی سالگرہ کے لیے ایک پُرتعیش ریسٹورنٹ میں خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں قریبی دوستوں سمیت معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران سارہ بھروانہ نے کیک کاٹا، عاطف اسلم کی جانب سے خوبصورت کیک اور پھولوں کے گلدستے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔ سارہ بھروانہ اس موقع پر سیاہ رنگ کے چمک دار لباس میں دکھائی دیں۔
سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس تقریب کی جانب مبذول ہوگئی۔





