جمعہ, اکتوبر 16, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

بینک اسلامی اور ماسٹرکارڈ میں ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کا معاہدہ

اکتوبر 16, 2026
بینک اسلامی اور ماسٹرکارڈ میں ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کا معاہدہ

کراچی (جانب منزل نیوز) بینک اسلامی پاکستان اور ماسٹرکارڈ نے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مضبوط بنانے اور بینکاری سہولیات میں توسیع کے لیے شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت بینک اسلامی انفرادی صارفین، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور کمرشل صارفین کے لیے ڈیبٹ، کریڈٹ اور بزنس کارڈز کی متنوع سہولیات متعارف کرائے گا۔
معاہدے کے تحت ترجیحی بینکاری کے صارفین کے لیے ماسٹرکارڈ ورلڈ اور ورلڈ ایلیٹ کارڈز پر مبنی پروگرام بھی شامل ہوں گے، جبکہ شرعی اصولوں کے مطابق کارڈز اور ادائیگیوں کی سہولیات کو مزید وسعت دی جائے گی۔ اس اقدام سے کاروباری اداروں کو ادائیگیوں کے بہتر انتظام، مالیاتی امور کی مؤثر نگرانی اور سپلائی چین کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
شراکت داری کے تحت ماسٹرکارڈ، بینک اسلامی کے کارڈ پورٹ فولیو کے لیے یکساں لائلٹی پلیٹ فارم کے آغاز میں بھی معاونت فراہم کرے گا، جس سے صارفین کو انعامات اور مختلف فوائد حاصل ہوں گے۔
بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران ایچ شیخ نے کہا کہ ماسٹرکارڈ کے ساتھ اشتراک شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی سہولیات کو جدید ڈیجیٹل بینکاری کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ماسٹرکارڈ کے کنٹری منیجر برائے پاکستان و افغانستان ارسلان خان کے مطابق اس شراکت داری سے صارفین اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ShareTweetSend
Previous Post

ورلڈ کپ 2027 کیلئے پاکستان کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، فخر زمان

Next Post

مولانا فضل الرحمٰن سے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی، مریم نواز

Related Posts

عاطف اسلم کا اہلیہ کے لیے دبئی میں سرپرائز، سالگرہ کی تقریب کی تصاویر وائرل
تازہ ترین

عاطف اسلم کا اہلیہ کے لیے دبئی میں سرپرائز، سالگرہ کی تقریب کی تصاویر وائرل

اکتوبر 16, 2026
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ
پاکستان

پاکستان : بیرونی سرمایہ کاری میں 700 فیصد سے زائد اضافہ

اکتوبر 16, 2026
کرینہ کپور کا سیف علی خان کے نام محبت بھرا پیغام
تازہ ترین

کرینہ کپور کا سیف علی خان کے نام محبت بھرا پیغام

اکتوبر 16, 2026
دبئی میں انٹرٹینمنٹ کا بڑا مقابلہ، پاک بھارت فنکار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
تازہ ترین

دبئی میں انٹرٹینمنٹ کا بڑا مقابلہ، پاک بھارت فنکار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اکتوبر 16, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved