راولپنڈی (جانب منزل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2027 کے لیے پاکستان کا کمبی نیشن بہت اچھا بن رہا ہے اور ٹیم کی تیاریوں کا محور میگا ایونٹ ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ تمام کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن کھیل کر آئے ہیں اور اچھی فارم میں ہیں۔ جس طرح کی وکٹیں تیار کی جا رہی ہیں، اس سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کھلاڑیوں کی توجہ ورلڈ کپ پر ہے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ کارکردگی سے شائقین خوش نہیں ہیں، جب ٹیم اچھا کھیل پیش کرتی ہے تو لوگوں کی محبت بھی ملتی ہے۔ ہر سینئر اور جونیئر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھائے۔
قومی بیٹر نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ ان کا پسندیدہ فارمیٹ ہے، اسی لیے وہ اس فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے زیادہ پُرجوش ہیں۔





