اتوار, ستمبر 27, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

ستمبر 27, 2026
غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے ایسے طلبہ کے لیے انتباہ جاری کیا ہے جو پاکستانی اداروں کے اشتراک سے مقامی سطح پر پیش کیے جانے والے غیر ملکی ڈگری پروگراموں میں داخلہ لے رہے ہیں۔ٹرانس نیشنل ایجوکیشن (ٹی این ای)پالیسی کے تحت ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ کسی غیر ملکی یونیورسٹی کو پاکستان میں ڈگریاں پیش کرنے کی اجازت صرف اس صورت میں ہے جب وہ کسی ایسے مقامی شراکت دار ادارے کے ذریعے ایسا کرے اور ایچ ای سی نے اس مخصوص اشتراک کے لیے باضابطہ طور پر منظوری دی ہو۔ایچ ای سی کی جانب سے انتباہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ طلبہ کسی بھی قسم کی فیس ادا کرنے یا داخلہ لینے سے پہلے (ادارے اور پروگرام کی)حیثیت کی تصدیق کر یں۔

ایچ ای سی نے کہا کہ مقامی سطح پر پیش کیے جانے والے ایسے کسی بھی غیر ملکی پروگرام میں زیرِ تعلیم یا داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ داخلہ لینے یا کوئی ادائیگی کرنے سے قبل اس بات کی تصدیق کریں کہ شراکت دار ادارہ ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ اور تسلیم شدہ ٹرانس نیشنل و غیر ملکی اشتراک والے اداروں کی فہرست میں شامل ہے۔ایچ ای سی کے مطابق ٹی این ای کی منظوری کا اطلاق غیر ملکی ڈگری دینے والے ادارے، پروگرام پیش کرنے والے پاکستانی شراکت دار، اس کے تحت منظور شدہ مخصوص ڈگری پروگراموں اور پروگرام کی فراہمی کے لیے مختص مقام یا کیمپس پر ہوتا ہے۔ایچ ای سی نے کہا کہ کمیشن صرف انہی پروگراموں کو تسلیم کرے گا جو منظور شدہ غیر ملکی-مقامی شراکت داری کے تحت، مختص مقامات پر اور منظور شدہ معاہدے کے مطابق پیش کیے جائیں گے۔

ان شرائط سے ہٹ کر چلایا جانے والا کوئی بھی پروگرام جس میں غیر فہرست شدہ شراکت دار، غیر منظور شدہ ڈگری، یا غیر مختص مقام شامل ہو تو ایچ ای سی کی جانب سے تسلیم یا اس کے مساوی قرار نہیں دیا جائے گا۔ایچ ای سی نے زور دیا کہ کسی غیر ملکی یونیورسٹی کا تسلیم شدہ ہونا بذاتِ خود ہر مقامی شراکت داری یا پروگرام کی فراہمی کے مقام کو خود بخود منظور شدہ نہیں بناتا۔تصدیق کے لیے، طلبہ اور والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ داخلے سے قبل سرکاری فہرستوں کا جائزہ لیں۔ تسلیم شدہ اداروں کی فہرست http://www.hec.gov.pk/site/TNEI پر دستیاب ہے اور مکمل ٹی این ای پالیسی ttp://www.hec.gov.pk/site/TNE پر دیکھی جا سکتی ہے۔اس اقدام کا مقصد ہزاروں طلبہ کو غیر قانونی یا غیر منظور شدہ غیر ملکی اشتراک کے پروگراموں میں اپنی فیس اور قیمتی سال ضائع کرنے سے بچانا ہے کیونکہ ایسی ڈگریوں کی بعد ازاں ملازمت یا اعلیٰ تعلیم کے لیے ایچ ای سی کی جانب سے تصدیق نہیں کی جائے گی۔

ShareTweetSend
Previous Post

آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام

Next Post

ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

Related Posts

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی
اوورسیز پاکستانیز

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی

ستمبر 27, 2026
ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار
پاکستان

ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

ستمبر 27, 2026
آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام
تازہ ترین

آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام

ستمبر 27, 2026
سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام پر ایک ملزم گرفتار
پاکستان

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام پر ایک ملزم گرفتار

ستمبر 27, 2026

تازہ ترین

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

بیرونِ ملک بہتر روزگار کی خواہش بالکل جائز ہے، لیکن جعلی جاب آفر، غیر قانونی ایجنٹ اور گمراہ کن اشتہارات...

ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اسلام آباد زون نے امیگریشن فراڈ کے ایک بڑے مقدمے میں...

غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے ایسے طلبہ کے لیے انتباہ جاری کیا ہے جو پاکستانی اداروں...

آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام

آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے اپنے اراکین کو مزید بہتر...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved