بدھ, اکتوبر 14, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

ستمبر 27, 2026
ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اسلام آباد زون نے امیگریشن فراڈ کے ایک بڑے مقدمے میں دو افراد کو مجرم قرار دلوایا ہے، اس مقدمے کا تعلق 92 پاکستانی نرسوں سے ہے جنہیں جعلی تجربہ سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر سعودی عرب بھیجا گیا اور ایک ماہ کے اندر ہی ان کو واپس (ڈی پورٹ)کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ متاثرہ نرسوں کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ایف آئی اے کے حکام کے مطابق راولپنڈی میں قائم سپیشل کورٹ (سینٹرل)کے جج عبدالرحمٰن محمد عارف نے ایف آئی آر نمبر 103/2024 پر فیصلہ سنایا۔

یہ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل (اے سی سی) اسلام آباد میں پاکستان پینل کوڈ امیگریشن آرڈیننس 1979 اور پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1947 کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں 92 پاکستانی نرسیں شامل تھیں جنہیں جعلی تجربہ سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر سعودی عرب بھیجا گیا تھا۔ سعودی عرب پہنچنے کے تقریباً ایک ماہ بعد ہی ان نرسوں کو واپس بھیج دیا گیا جس کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا اور بالآخر ملزمان پر مقدمہ چلا کر انہیں سزا دلوائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس ہائی پروفائل کیس کی پیش رفت کی رپورٹس باقاعدگی سے وزیراعظم آفس کو بھی جمع کرائی جاتی رہی تھیں۔مرکزی ملزم غلام ذوالفقار علی عرف میاں ذوالفقار کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 420، 468 اور 471 کے تحت ہر دفعہ پر سات سال قیدِ بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔اس کے علاوہ امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18 اور 22 کے تحت بھی ہر دفعہ پر 10 سال قیدِ بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

یہ تمام سزائیں بیک وقت (ساتھ ساتھ) چلیں گی۔ قید اور جرمانے کے علاوہ عدالت نے ضابطہ فوجداری (Code of Criminal Procedure) کی دفعہ 544-A کے تحت غلام ذوالفقار کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ 92 نرسوں میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ روپے ادا کریں جو کہ مجموعی طور پر 92 لاکھ (9.2 ملین)روپے ہرجانہ بنتا ہے۔یہ ہرجانہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کے ذریعے متاثرہ نرسوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ دوسرے ملزم غلام فرید کو امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 18 کے تحت تین سال قیدِ بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تاہم اسے شک کا فائدہ دیتے ہوئے امیگریشن آرڈیننس کی دفعہ 22 اور پی پی سی (PPC) کی دفعات 420، 468 اور 471 کے تحت عائد الزامات سے بری کر دیا گیا۔فیصلے کے بعد دونوں مجرموں کو سینٹرل جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے حکام نے کہا کہ یہ سزا ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی کی نگرانی میں کی گئی تفتیش اور قانونی کارروائی کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔تفتیشی افسر سب انسپکٹر کاشف ریاض اعوان، سب انسپکٹر احتشام گوندل اور اے ڈی لیگل صلاح الدین نے شواہد اکٹھے کرنے، تفتیش اور چالان کی تیاری پر کام کیا جس کے نتیجے میں عدالتی کارروائی عمل میں آئی۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کا کہنا ہے کہ کامیاب قانونی کارروائی امیگریشن فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کے مسلسل اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔ ایف آئی نے کہا کہ بیرونِ ملک ملازمت کی جعلی سکیموں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ShareTweetSend
Previous Post

غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

Next Post

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی

Related Posts

رونالڈو پر چوری کا الزام ،،، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی
خاص خبریں

رونالڈو پر چوری کا الزام ،،، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

اکتوبر 13, 2026
پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی
دنیا

پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی

اکتوبر 13, 2026
رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال
پاکستان

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال

اکتوبر 13, 2026
محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان

محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ

اکتوبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved