اتوار, ستمبر 27, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام

ستمبر 27, 2026
آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے اپنے اراکین کو مزید بہتر اور عملی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے تحت آئی سی سی آئی کے احاطے میں نادرا پاسپورٹ کاؤنٹر اور اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیئے ہیں، جس کا مقصد کاروباری برادری کو اہم سرکاری خدمات تک آسان اور براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔آئی سی سی آئی کے اعلامیہ کے مطابق نادرا پاسپورٹ کاؤنٹر کا افتتاح وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر محمد عرفان چوہدری، سابق صدر آئی سی سی آئی محمد اعجاز عباسی اور دیگر کاروباری رہنماؤں کی موجودگی میں کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا سید گوہر عباس جعفری اور ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، ہیڈکوارٹرز بھی موجود تھے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آئی سی سی آئی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاسپورٹ کاؤنٹر سے کاروباری برادری کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی اور آئی سی سی آئی کے اراکین اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں گے۔بعد ازاں اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا افتتاح وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اراکین قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور فرح ناز اکبر، آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر محمد عرفان چوہدری اور کاروباری برادری کے دیگر نمائندگان کے ہمراہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آئی سی سی آئی کی جانب سے اپنے اراکین کی عملی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولت کاری کے اقدامات کو سراہا اور بالخصوص صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود کی کاروباری برادری کے لیے سہولیات بہتر بنانے کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو سرکاری خدمات اس کی دہلیز کے قریب فراہم کرنے سے نہ صرف قیمتی وقت کی بچت ہوگی بلکہ غیر ضروری دفتری مراحل اور مشکلات میں بھی کمی آئے گی، جو کاروبار دوست ماحول کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ کسی بھی چیمبر کی کارکردگی کا اصل پیمانہ یہ ہے کہ وہ اپنے اراکین کے لیے کتنی آسانی، سہولت اور عملی قدر پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی اپنی وکالت اور نمائندگی کو واضح، عملی اور ممبرز سنٹرک کرنے کے لیے پرعزم ہے اور پاسپورٹ کاؤنٹر اور اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام بھی اسی عزم کا عملی اظہار ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام پر ایک ملزم گرفتار

Next Post

غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

Related Posts

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی
اوورسیز پاکستانیز

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی

ستمبر 27, 2026
ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار
پاکستان

ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

ستمبر 27, 2026
غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت
پاکستان

غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

ستمبر 27, 2026
سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام پر ایک ملزم گرفتار
پاکستان

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام پر ایک ملزم گرفتار

ستمبر 27, 2026

تازہ ترین

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

بیرونِ ملک بہتر روزگار کی خواہش بالکل جائز ہے، لیکن جعلی جاب آفر، غیر قانونی ایجنٹ اور گمراہ کن اشتہارات...

ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اسلام آباد زون نے امیگریشن فراڈ کے ایک بڑے مقدمے میں...

غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے ایسے طلبہ کے لیے انتباہ جاری کیا ہے جو پاکستانی اداروں...

آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام

آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے اپنے اراکین کو مزید بہتر...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved