کیلیفورنیا (جانب منزل نیوز) دنیا بھر میں موسیقی کے دیوانوں کے لیے بڑی خوشخبری، معروف عالمی میوزک فیسٹیول کوچیلا 2027 کے ستاروں سے سجے پروگرام کا اعلان کردیا گیا۔ اس بار پاپ میوزک کی ملکہ میڈونا کی واپسی فیسٹیول کا سب سے بڑا سرپرائز بن گئی ہے۔ میڈونا مرکزی اسٹیج کے بجائے ڈانس ٹینٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے محفل کو گرمانے کے لیے تیار ہیں۔
فیسٹیول 9 اپریل سےامریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا، جہاں پہلے روز عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا اپنے مقبول گانوں سے شائقین کو جھومنے پر مجبور کریں گی۔ 10 اپریل کو ٹیم امپالا جبکہ 11 اپریل کو ایس زیڈ اے فیسٹیول کی اختتامی رات کی مرکزی پرفارمر ہوں گی۔
میوزک کے اس رنگا رنگ میلے میں ڈیڈی یانکی، فوبی برجرز، ڈان ٹولیور، زارا لارسن، اسٹیو لیسی، ویزر اور ایمپائر آف دی سن سمیت متعدد معروف فنکار بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
ڈانس میوزک کے مداحوں کے لیے پیگی گو، ڈوم ڈولا، امیلی لینز اور سولومن کی پرفارمنس بھی خصوصی کشش رکھے گی، جبکہ معروف موسیقار جارجیو مورودر اپنی موسیقی سے ڈسکو کے سنہری دور کی یادیں تازہ کریں گے۔
کوچیلا 2027 کے دونوں ویک اینڈز 9 سے 11 اپریل اور 16 سے 18 اپریل تک جاری رہیں گے۔ عالمی فنکاروں کی اس کہکشاں نے فیسٹیول کے آغاز سے پہلے ہی موسیقی کے شائقین میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔





