دوران پرواز پائلٹ گر گیا، برطانوی مسافر جہاز کی یونان میں ہنگامی لینڈنگ
جمعہ 04 جولائی 2025ء
مصر کے شہر الغردقہ سے برطانیہ جانے والے ایک مسافر طیارے کو یونان کے شہر ایتھنز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔
مانچسٹر ایوننگ نیوز کے مطابق اتوار کی شام الغردقہ سے مانچسٹر جانے والے ’ایزی جیٹ‘ کے طیارے کے پائلٹ کی طبعیت اچانک بگڑ جانے اور طیارے کا کنٹرول کھو دینے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
جب جہاز میں افراتفری مچی تو عملے کے ارکان مشروبات کی ٹرالیاں چھوڑ کر کاک پٹ کی جانب بھاگے۔ وہاں پائلٹ کو خراب حالت میں دیکھ کر فوری طور پر طبی مدد طلب کی گئی۔