جمعہ 17 جولائی 2026ء
دبئی: قانونی ذرائع سے زرمبادلہ بھجوانے کی آگاہی مہم کے سلسلے میں شاندار تقریب
دبئی کے الفطیم ورکر کیمپ میں قانونی ذرائع سے زرمبادلہ پاکستان بھجوانے کی آگاہی مہم کے سلسلے میں نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری ایکسچینج کے اشتراک سے پاکستانی کمیونٹی اور محنت کشوں کے اعزاز میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں دبئی پولیس کے اعلیٰ حکام، سماجی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے منتظمِ اعلیٰ نیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈ آف ہوم ریمیٹنس یو اے ای راشدالسلام تھے جبکہ مہمانِ خصوصی معروف قانون دان اور سماجی شخصیت مخدوم رئیس قریشی تھے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے راشدالسلام نے کہا کہ قانونی ذرائع سے زرمبادلہ پاکستان بھجوانا نہ صرف ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے محفوظ اور قابلِ اعتماد سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
مہمانِ خصوصی مخدوم رئیس قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا عملی مظہر ہیں اور پاکستانی کمیونٹی اپنی محنت، دیانتداری اور مثبت کردار سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہے۔
اس موقع پر دبئی پولیس کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری قانون کی پاسداری، محنت اور مثبت کردار کے باعث یو اے ای میں ایک باوقار مقام رکھتے ہیں جبکہ دبئی پولیس مختلف کمیونٹیز کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل ہے۔
تقریب میں ملی نغمے، ثقافتی پروگرام اور تفریحی سرگرمیاں پیش کی گئیں جبکہ شرکا نے پاکستانی اور اماراتی پرچم لہرا کر دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں کے کامیاب شرکا میں قیمتی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
مبلغ یورپ مفتی اختر علی کا ریان اسلامک سنٹر قصور کا دورہ
انگلینڈ میں گرمی سے مئی اور جون میں 2700 ہلاکتیں ہوئیں: رپورٹ
خراب کارکردگی دکھانے والے وزرا کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ
دبئی : بھارتی شہری نے 3 کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی
این سی سی آئی اے کی کارروائی ، کراچی سے بڑا ہیکر گرفتار
ڈیجیٹل فراڈ میں پاکستان دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار
10 کروڑ سے زائد کی بینک ٹرانزکشن کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار
مدینہ منورہ میں کل سے نادرا خدمات کا سلسلہ بحال