بدھ 17 جون 2026ء
دبئی: (جانب منزل نیوز ) پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین محمد شبیر مرچنٹ نے دبئی میں قائم جاسینا ٹریڈنگ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امتیاز احمد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات میں کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری کے مواقع، تجارتی تعاون اور کاروباری برادری کی فلاح و ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یو اے ای نے اپنی دور اندیش قیادت، جدید انفراسٹرکچر اور کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث خود کو دنیا کے نمایاں تجارتی اور معاشی مراکز میں شامل کر لیا ہے۔
اس موقع پر محمد شبیر مرچنٹ نے متحدہ عرب امارات کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے لیے بے شمار مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی نے ملک کو عالمی سطح پر ایک کامیاب معاشی ماڈل کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے فخرِ امارات اور یو اے ای کی کاروباری برادری کی جانب سے بلاامتیاز فراہم کی جانے والی خدمات،تعاون اور مثبت کاروباری ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی عوامل ملک کی پائیدار ترقی اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں۔
جاسینا ٹریڈنگ کے سی ای او امتیاز احمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مختلف قومیتوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں، شفاف نظام اور سازگار ماحول نے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی کاروباری برادری کا اعتماد بھی حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں کاروباری ترقی، جدت اور سرمایہ کاری کے لیے غیر معمولی مواقع موجود ہیں، جو ملک کی معاشی کامیابی کا واضح ثبوت ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر محمد شبیر مرچنٹ اور امتیاز احمد نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی مزید ترقی، خوشحالی اور عالمی سطح پر کامیابیوں کے تسلسل کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کاروباری برادری ملک کی معاشی ترقی اور مثبت تشخص کو مزید فروغ دینے میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی
پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین محمد شبیر مرچنٹ کا جاسینا ٹریڈنگ کے ہیڈ آفس کا دورہ
شارجہ اسپورٹس کلب میں اسپانسرز اور سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقریب، پاکستانی بزنس مین خاور حسین کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
ڈانوب پراپرٹیز نے لندن میں نیا دفتر کھول دیا، یورپی مارکیٹ میں توسیع کا عندیہ
دبئی میں کِکو شاردا نے ڈانوب کے نئے اپارٹمنٹ کا قبضہ حاصل کر لیا
عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، سعودی عرب میں نئے سیزن کے ویزوں کا اجرا کا اعلان
دبئی: قانونی ذرائع سے زرمبادلہ بھجوانے کی آگاہی مہم کے سلسلے میں شاندار تقریب
شارجہ: پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل (PBBC) کے درمیان ایک پروقار مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب
\"یو اے ای لاٹری: 100 ملین درہم جیتنے کا سنہری موقع!\"