جمعہ 05 جون 2026ء
شارجہ (جانب منزل نیوز )شارجہ اسپورٹس کلب کی جانب سے اسپانسرز اور سرمایہ کاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں شارجہ اسپورٹس کلب کے چیئرمین ہز ایکسیلنسی محمد جمعہ بن ہندی الشویہی، شارجہ اسپورٹس کلب کی انویسٹمنٹ اینڈ کمرشل ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین ہز ایکسیلنسی انجینئر ابراہیم محمد الجروان، مختلف سرمایہ کاروں، اسپانسرز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر معروف پاکستانی بزنس مین، پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے ڈائریکٹر اور جنرل ٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خاور حسین کو کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاور حسین اور انجینئر ابراہیم الجروان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیل قوموں کو قریب لانے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور مشترکہ پروگراموں کے ذریعے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، جس سے وہ عالمی سطح پر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کر سکیں گے۔
تقریب کے دوران کھیلوں کی ترقی، کمیونٹی شراکت داری اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات انجام دینے والے اسپانسرز اور سرمایہ کاروں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شارجہ میں کھیلوں کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور بین الاقوامی کھیلوں کے روابط کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کا سلسلہ مزید وسعت اختیار کرے گا۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جبکہ شرکاء نے شارجہ اسپورٹس کلب کی جانب سے کھیلوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے شعبے میں کی جانے والی کاوشوں کوسراہا گیا
شارجہ اسپورٹس کلب میں اسپانسرز اور سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقریب، پاکستانی بزنس مین خاور حسین کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
ڈانوب پراپرٹیز نے لندن میں نیا دفتر کھول دیا، یورپی مارکیٹ میں توسیع کا عندیہ
دبئی میں کِکو شاردا نے ڈانوب کے نئے اپارٹمنٹ کا قبضہ حاصل کر لیا
عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، سعودی عرب میں نئے سیزن کے ویزوں کا اجرا کا اعلان
دبئی: قانونی ذرائع سے زرمبادلہ بھجوانے کی آگاہی مہم کے سلسلے میں شاندار تقریب
شارجہ: پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل (PBBC) کے درمیان ایک پروقار مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب
\"یو اے ای لاٹری: 100 ملین درہم جیتنے کا سنہری موقع!\"
\"یو اے ای لاٹری: 100 ملین درہم جیتنے کا سنہری موقع!\"