منگل 14 جولائی 2026ء
دبئی : متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری کی 30 ملین درہم کی لاٹری نکل آئی مگر اس کے پیچھے اصل کہانی سالگرہ کی تاریخوں کے نمبر ہیں جو انہوں نے لاٹری میں منتخب کیے۔
سنیل کمار جو بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھتے ہیں مگر متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں انہوں نے یو اے ای لاٹری میں حصہ لیا اور دوسری سب سے بڑی 30 ملین درہم کی لاٹری جیت لی مگر ان کی کہانی کچھ دلچسپ ہے۔
سنیل کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاٹری میں کوئی بھی نمبر (Random number) منتخب کرنے کے بجائے سوچا کہ کیوں نہ وہ اپنی اور فیملی کی سالگرہ کی تاریخیں منتخب کرکے قسمت آزمائیں۔
سنیل کمار کے مطابق انہوں نے سب سے پہلی اپنی بیٹی کے سالگرہ کا نمبر درج کیا پھر اپنی اور اس کے بعد اپنی بیوی کے سالگرہ کی تاریخوں کے نمبر منتخب کیے اور لاٹری میں حصہ لے لیا۔
یکم جولائی کو جب یو اے ای لاٹری کا اعلان ہوا تو سنیل کمال 30 ملین درہم کے مالک بن چکے تھے اور وہ جب انہیں یہ معلوم ہوا تو انہیں پہلے اس بات کا یقین نہیں آیا جس کے بعد سنیل نے اپنا ٹکٹ اپنے دوست کو دکھایا جس کے بعد بہرحال انہیں یقین نہیں آیا کہ وہ 30 ملین ڈالر کی بڑی رقم جیت چکے ہیں۔
سنیل اپنی اس رقم کو باقی کاموں کے ساتھ بیٹی کے تعلیم پر خرچ کرکے انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتےہیں کیونکہ یہ نمبر سنیل کے لیے لاٹری نمبر سے زیادہ اہم اس لیے بھی ہیں کیونکہ ان کی 7 سالہ بیٹی کی پیدائش شادی کے 12سال کے طویل عرصے بعد ہوئی تھی۔
سنیل کا کہنا ہے کہ جب انہیں انعامی رقم ملے گی تو وہ اپنی بیٹی کے لیے ایک تحفہ خریدیں گے، اپنا گھر بنائیں گے، کام سے کچھ وقت کے لیے آرام لینگے اور اپنے کچھ عزیزوں کی مدد بھی کرینگے۔
واضح رہے یو اے ای لاٹری پہلی لائسنس یافتہ لاٹری ہے جسے متحدہ عرب امارات کی جنرل کمرشل گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی ریگولیٹ کرتی ہے۔
انگلینڈ میں گرمی سے مئی اور جون میں 2700 ہلاکتیں ہوئیں: رپورٹ
خراب کارکردگی دکھانے والے وزرا کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ
دبئی : بھارتی شہری نے 3 کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی
این سی سی آئی اے کی کارروائی ، کراچی سے بڑا ہیکر گرفتار
ڈیجیٹل فراڈ میں پاکستان دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار
10 کروڑ سے زائد کی بینک ٹرانزکشن کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار
مدینہ منورہ میں کل سے نادرا خدمات کا سلسلہ بحال
منی لانڈرنگ : نجی کمپنی کے سی ای او سمیت پانچ ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج