بدھ 01 جولائی 2026ء
این ایم سی ہیلتھ کیئر خوشی کے ساتھ محمد مظہر صدیقی اور ان کے خاندان کی داستان پیش کررہا ہے جنہوں نے این ایم سی کی ہمدردانہ اور جامع پالی ایٹو کیئر(تسکینی نگہداشت) کے گہرے اور مثبت اثرات کو قریب سے محسوس کیا۔
متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے سے مقیم محمد مظہر صدیقی متعدد پیچیدہ طبی مسائل کا سامنا کر رہے تھے جب انہیں آخری مرحلے کی انٹرسٹیشل لنگ ڈیزیز کی تشخیص ہوئی تو ان کے خاندان کو ایک ایسی بیماری کی تلخ حقیقت کا سامنا کرنا پڑا جس میں صحت مند ہونے کی شرح کم ہے۔ اپنے والد کے لیے سکون، عزت اور وقار کو یقینی بنانے کے مقصد سے ان کی بیٹیوں، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور کشف صدیقی نے این ایم سی کے پالی ایٹو کیئرکنسلٹنٹ ڈاکٹر پال کولٹر سے رجوع کیا۔
اس حوالے سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ مسلسل آکسیجن کی کمی کی حالت میں زندگی گزارنا اور ہر وقت مزید سانس کے لیے ترستے رہنا ایک نہایت تکلیف دہ کیفیت ہے ۔اللہ کرے ایسی کیفیت کسی کی نہ ہوا۔ اس یماری کا شکار افراد اور ان کے خاندان پر جذباتی، ذہنی، جسمانی، نفسیاتی اور حیاتیاتی اثرات انتہائی گہرے ہوتے ہیں۔ چنانچہ جب میں دبئی میں کسی پالی ایٹو میڈیسن کے ماہر کی تلاش میں تھی تو میری خواہش تھی کہ مجھے ایسا شخص ملے جو ہمارے والد کو زندگی کے آخری لمحات میں بھی وہی عزت و وقار فراہم کرے جس کے ساتھ انہوں نے اپنی پوری زندگی گزاری۔
ڈاکٹر پال کولٹر نے محمد مظہر صدیقی کے لیے ایک جامع نگہداشت کا منصوبہ مرتب کیا جس میں مختلف طبی شعبوں کے ماہرین کے درمیان پیچیدہ طبی فیصلوں کی ہم آہنگی شامل تھی، جن میں نیورولوجی، اینڈوکرائنولوجی، کارڈیولوجی، پلمونولوجی، غذائیت اورمعدہ و آنتوں کے امراض کے شعبے شامل تھے۔ڈاکٹر پال کولٹر کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ چاہتا ہوں کہ میرے مریضوں کو بہترین ممکنہ نگہداشت ملے، ایسی نگہداشت جو میں اپنے والدین کے لیے بھی پسند کروں۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ ہم دونوں بہنیں ایمان رکھنے والےلوگ ہیں، اور ہم صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ ڈاکٹر پال کا عین اس وقت اور اسی جگہ مل جانا جب ہمیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔ ہماری پہلی ملاقات کے بعد سے یہ احساس مزید مضبوط ہوتا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر کولٹر کے کثیرالجہتی طریقہ علاج کا بنیادی مقصد ان کے والد کے آرام، سکون اور وقار کو یقینی بنانا رہا ہے تاکہ انہیں وہ تمام علاج اور سہولیات میسر آ سکیں جن کی انہیں ضرورت تھی۔ اس میں گھر پر معائنہ، اوپیئڈ ادویات کے ذریعے علامات کا مؤثر انتظام، اسپیچ اینڈ لینگویج تھراپی کا جائزہ، اور زندگی
کے آخری مراحل سے متعلق اہم طبی فیصلوں پر خاندان سے تفصیلی مشاورت شامل تھی، مثلاًوینٹی لیٹر اور سی پی آر کے بارے میں خاندان کی خواہشات، تاکہ کسی غیر ضروری یا تکلیف دہ طبی عمل کو ان پر مسلط نہ کیا جائے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا وکالت اور معاونت سے بھی بڑھ کر جو چیز ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم رہی، وہ انتخاب کا حق واپس ملنا ہے، کیونکہ ایسے حالات میں یہی حق انسان کے وقار کی بنیاد بنتا ہے۔ ہر مرحلے پر ڈاکٹر پال نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار موجود رہے۔
متحدہ عرب امارات میں پالی ایٹو کیئر اب بھی ایک نسبتاً نئی طبی تخصیص ہے، جبکہ کینسر کے علاوہ دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے ایسی خدمات خاص طورپر نایاب ہیں۔
این ایم سی کی پالی ایٹو کیئر خدمات اس وقت متحدہ عرب امارات میں دو مقامات— النہدہ اور دبئی انویسٹمنٹس پارک — میں دستیاب ہیں۔ ان خدمات کا مقصد سنگین یا زندگی کو محدود کرنے والی بیماریوں میں مبتلا مریضوں اور ان کے خاندانوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہایہ حقیقت کہ آپ کی ٹیموں نے این ایم سی میں اس سمت میں عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آپ اس اہم مسئلے کو کتنی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ پالی ایٹو میڈیسن میں پیش قدمی کرتے ہوئے این ایم سی مستقبل کے لیے ایک نئی راہ متعین کر رہا ہے۔ زندگی کے انتہائی نازک اور کمزور لمحات میں لوگوں کو سکون اور راحت فراہم کرنا ایک اعزازاور نعمت ہے، اور کائنات میں اس سے بڑھ کر شاید ہی کوئی نیکی ہو۔
مزید معلومات کے لیے این ایم سی کے پالی ایٹو کیئر پروگرام سے رجوع کریں۔
این ایم سی کے شعبہ پالی ایٹو کیئر کے ساتھ ایک خاندان کا سفر
خورفکان مینگو فیسٹیول میں پاکستانی پویلین چھا گیا
گلف او فلیکس نے تعمیراتی شعبے میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا
پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین محمد شبیر مرچنٹ کا جاسینا ٹریڈنگ کے ہیڈ آفس کا دورہ
شارجہ اسپورٹس کلب میں اسپانسرز اور سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقریب، پاکستانی بزنس مین خاور حسین کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
ڈانوب پراپرٹیز نے لندن میں نیا دفتر کھول دیا، یورپی مارکیٹ میں توسیع کا عندیہ
دبئی میں کِکو شاردا نے ڈانوب کے نئے اپارٹمنٹ کا قبضہ حاصل کر لیا
عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، سعودی عرب میں نئے سیزن کے ویزوں کا اجرا کا اعلان