صفحہ اول - اردوJM
اتوار 07 دسمبر 2025ء
پاکستان

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جرمن ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی

اتوار 07 دسمبر 2025ء


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جرمن ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی

اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈیفُل نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق تبادلہ خیال کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی جس میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیا جا سکے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔