کینیڈا (جانب منزل نیوز) پاکستانی سپر اسٹار اور مشہور ڈراما مٹی کے باوے کی اداکارہ ماہرہ خان کی بے بی بمپ کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر میں اداکارہ اپنے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ کینیڈا میں سیر و تفریح اور دوستوں و رشتے داروں سے ملاقات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ کے خوشگوار لمحات دیکھ کر مداح بھی ان کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات شیئر کررہے ہیں۔
ماہرہ نے چند ہفتے قبل اپنے حاملہ ہونے کی خبر شیئر کی تھی، جس کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اداکارہ 2009 میں اپنے پہلے بیٹے اذلان کی والدہ بنی تھیں اور اب تقریباً 17 سال بعد دوبارہ ماں بننے جارہی ہیں۔





