دبئی (جانب منزل نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ نئی فیملی تصویر میں نظر آئیں، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
تصویر ایشوریا کی بھابھی شریما رائے نے اپنی سالگرہ کی تقریبات کے بعد شیئر کی، جس میں خاندان کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں شامل ہیں۔
تصویر میں ایشوریا، آرادھیا، ان کی دادی اور کزن ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ آرادھیا کے سر پر خوبصورت تاج نے تصویر کو مزید دلکش بنا دیا۔ سالگرہ کی تقریب میں عبادت، پھولوں، کھانے اور فیملی کے ساتھ یادگار لمحات بھی شامل تھے۔
ماں بیٹی کی اس خوبصورت تصویر نے مداحوں کو ایک بار پھر بچن خاندان کی خوشگوار جھلک دکھا دی۔





