اسلام آباد (جانب منزل نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے اہم قانونی پیش رفت سامنے آگئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ 18 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے اپیلوں پر وکلا سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامے میں اپیلوں کی پیپر بکس سات روز میں تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تھی۔
عدالتی حکم کے مطابق لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا انتظام ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے کرایا جائے گا، جس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے کم نہیں ہوگا۔ عدالت نے توقع ظاہر کی کہ وکلا ملاقات کے دوران سیاسی امور کے بجائے قانونی معاملات تک گفتگو محدود رکھیں گے۔





