شارجہ (جانب منزل نیوز) معروف بزنس مین خاور حسین کی عامر حسن کے ساتھ جنرل ٹیک ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی، عامر حسن کو شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان بزنس کونسل شارجہ کا عبوری چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔اہم تقرری کو پاکستانی کاروباری برادری کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔معروف بزنس مین خاور حسین نے عامر حسن کی تقرری کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
معروف بزنس مین خاور حسین نے امید ظاہر کی کہ عامر حسن کی قیادت میں پاکستان بزنس کونسل شارجہ نئی کامیابیاں حاصل کرے گی، پاکستانی کاروباری برادری کے روابط مزید مضبوط ہوں گے اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی و کاروباری تعلقات کو فروغ ملے گا۔





