مظفرگڑھ (جانب منزل نیوز) تھل جیپ ریلی کے صحرائی ٹریک پر رفتار اور مہارت کا دلچسپ مقابلہ اختتام پذیر ہوگیا، اسٹاک کیٹیگری میں ربنواز جوئیہ نے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور فاتح کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ربنواز جوئیہ نے 2 گھنٹے 21 منٹ 46 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے حریف ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سرانجام خان نے 2 گھنٹے 26 منٹ 32 سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ فلک شیر بلوچ نے 2 گھنٹے 33 منٹ 59 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تھل کے وسیع و عریض صحرائی میدان میں ہونے والی جیپ ریلی نے شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں سے خوب محظوظ کیا، ڈرائیورز کی مہارت، گاڑیوں کی رفتار اور دشوار گزار ٹریک نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا۔





